منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ۖ کی حیات طیبہ اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔