وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے والد کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ اظہر جتوئی کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا عظیم عطیہ اور نعمت ہیں، والد کا انتقال کسی بڑے سانحہ سے کم نہیں، اظہر جتوئی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے بھی نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے والد کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ اظہر جتوئی کے والد کی کامل مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔