Friday, 11 September 2026, 03:46:02 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
September 11, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروںکا درجہ حرارت:

اسلام آباد اورکراچی چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انتیس

پشاور اٹھائیس

کوئٹہ بائیس

گلگت سولہ

مری پندرہ

اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، شوپیاں اور اننت ناگ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور بارہمولہ انیس، جموں ستائیس اور لیہہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔