نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات کے پیش نظر توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل ذرائع ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔