Sunday, 20 September 2026, 02:30:38 am
 
احسن اقبال کا سول سروس میں تقرریوں اور ترقیوں کو اہلیت و کارکردگی سے مشروط کرنے پر زور
September 19, 2026

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سول سروس میں بھرتیوں کو مزید جامع اور مخصوص شعبوں کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں سول سروس اصلاحات کے حوالے سے کثیر جماعتی مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سول سروس میں تقرریوں اور ترقیوں کو اہلیت اور عملی کارکردگی سے مشروط کرکے میرٹ پر مبنی قیادت تشکیل دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ کے لیے ڈیجیٹل خواندگی ناگزیر ہو چکی ہے اور سول سرونٹس کو فیصلہ سازی، استعداد کار اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے تیار ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے سول سروس اصلاحات کے فریم ورک کو اجاگر کیا، جس کا مقصد ایک خصوصی، میرٹ پر مبنی، جوابدہ اور ٹیکنالوجی سے لیس سرکاری انتظامیہ تشکیل دینا ہے جو پاکستان کو درپیش موجودہ ترقیاتی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔