Friday, 29 March 2024, 06:12:10 pm
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
March 19, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور گلگت تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سترہ

کراچی چوبیس

پشاور سولہ

کوئٹہ آٹھ

مری چھ

اورمظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ،جموںLeh،پلوامہ،اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ا برآلوداورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ ، بارہ مولہ تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، Leh منفی چار،اننت ناگ اورشوپیاں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔