پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے بھر میں تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بس سروس کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا یہ سروس آئندہ سال جنوری سے شروع ہوگی، جس کے تحت تحصیلوںکیلئے ایک ہزار پانچ سو الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ اگلے سال جون تک صوبے بھر میں تین ہزار الیکٹرک بسیں فعال کر دی جائیں۔