پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے آج لاہور میں کھجور میلے میں شرکت کی اور پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجوروں کی مختلف اقسام کے سٹالز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے اور یہاں اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی وسیع اقسام پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھجوروں کی برآمدات میں مزید سرمایہ کاری راغب کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی بڑی صلاحیت ہے۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دیں اور عالمی منڈیوں میں ان کے فروغ میں مدد کریں۔
گورنر نے کہا کہ پاکستانی کھجوریں عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں۔ انہوں نے کھجوروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اعلیٰ معیار کی پیکجنگ کی ضرورت پر زور دیا۔