Friday, 19 April 2024, 07:26:27 pm
وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر آج سرحدی راہداری ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے
May 18, 2023

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج منڈ پشین سرحدی راہداری پر بارڈر مارکیٹ اور پولان، گبد بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اُن چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک ہو گی جو پاکستان اور ایران کی مشترکہ سرحد پر تعمیر ہوں گی۔منڈپشین بارڈرمارکیٹ سرحدپارتجارت میں اضافہ کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروباری افرادکے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک فعال پلیٹ فارم مہیا کریگی۔ مشترکہ افتتاح اِس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور ایران بلوچستان کے پڑوسی صوبوںاور سیستان و بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم قدم ثابت ہو گا۔