Friday, 26 April 2024, 12:24:28 pm
حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کے معاہدے پر دستخط
March 18, 2023

وزیرخزانہ اسحق ڈار اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج (ہفتہ) لاہور میں مدینہ فائونڈیشن کے تعاون سے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

اس منصوبے پر 16کروڑ روپے خرچ کئے جائیںگے اور زئراین کی گنجائش تین ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کی جائیگی۔اس موقع پر اسحق ڈار نے کہا کہ اس توسیع سے زئراین کو سہولت ملے گی۔نگران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔