وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہاکی کے سابق کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ہاکی کے لیے خالد محمود کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور خالد محمود کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔