Saturday, 12 September 2026, 09:37:35 am
 
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پابندیوں پر اظہارِ تشویش
September 11, 2026

فائل فوٹو

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے بنیادی انسانی حقوق، سیاسی اور اظہارِ رائے کی آزادی پر سنگین پابندیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن کے نام ایک خط میں کہی۔

قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ گرفتاریوں، طویل حراستوں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی اطلاعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح تقریباً اڑتیس فیصد ہے۔

انہوں نے سری نگر میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام روزگار کے مناسب مواقع پیدا کرنے اور عوام کی بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے ازالے میں ناکام رہے ہیں۔