Friday, 17 July 2026, 01:19:23 pm
 
وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لیے اہم اقدامات جاری
July 17, 2026

وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات جھینگا فارمنگ کے فروغ سے آبی زراعت اور برآمدات کو وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کی نمکین زمینوں میں شرمپ فارمنگ کلسٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت 3,500 ایکڑ نمکین زمین کو شرمپ فارمز میں تبدیل کیا جائے گا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے میں شرمپ کی افزائش کیلئے جدید ملٹی پرپز ہیچری قائم کی جائے گی۔

جنوبی پنجاب میں ماہی گیری کے فروغ کیلئے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔

نجی شعبے کے تعاون سے شرمپ ہیچریز، فیڈ ملز اور پروسیسنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ منصوبے سے سالانہ 10,500 ٹن برآمدی معیار کی آبی حیات کی افزائش اور 7.8 ارب روپے زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔