Friday, 17 July 2026, 02:14:12 pm
 
وفاقی وزیر مواصلات کا جلال پور پیر والا موٹروے ایم 5 کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
July 16, 2026

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے کے جلال پور پیروالا سیکشن کا دورہ کیا اور مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پر تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے مسافروں کے لیے سفری سہولیات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے کے ریسٹ ایریاز میں مسافروں کو اعلیٰ اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں۔