Saturday, 06 June 2026, 05:52:52 am
 
مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایبٹ آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
July 16, 2023

پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمرتضیٰ جاویدعباسی نے آج ایبٹ آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا۔

منصوبوں کے افتتاح کے بعدعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام جاری ترقیاتی کاموں میں معیاراورشفافیت برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔

وفاقی وزیرنے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پرزوردیاتاکہ لوگ فلاحی اقدامات سے فائدہ اٹھاسکیں۔

مرتضیٰ جاویدعباسی نے پاکستان کوروشن مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں نوجوانوں کے بنیادی کردارکواجاگرکیا۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیاکہ وہ نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں قوم کابیش قیمت اثاثہ تسلیم کریں۔