Saturday, 06 June 2026, 07:07:22 am
 
آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
June 05, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس کا دائرہ بڑھانا چاہتی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے مقامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ان چیلنجز پر قابو پایا اور اس سلسلے میں غیر ملکی امداد نہیں لی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور پرچون فروشوں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔