Saturday, 06 June 2026, 07:04:38 am
 
پاکستان کی سعودی بزنس کونسل کوانفراسٹرکچرمیں سرمایہ کاری کی دعوت
June 05, 2026

پاکستان نے سعودی بزنس کونسل کو اپنے تیزی سے پھیلتے ہوئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

یہ پیشکش وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کی۔

انہوں نے ایم ۔ 6 سکھر حیدر آباد، ایم ۔ 10 کراچی پورٹ اور ایم ۔ 13 کراچی حیدر آباد موٹروے منصوبوں میں سٹریٹجک شراکت داری کی پیشکش کی۔