Saturday, 06 June 2026, 07:02:03 am
 
پاکستان، امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم
June 05, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس، تعلیم، صحت، توانائی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں۔

وزیراعظم نے امریکہ کے 250 یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں جو نہ صرف سکیورٹی

تعاون پر مبنی ہیں بلکہ تجارت، جدت سازی اور دو معاشروں کے درمیان بڑھتے عوامی روابط کی صورت میں استوار ہیں۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے صدر ٹرمپ کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے قابل فخراور مخلصانہ کردار ادا کررہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں صدر ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ذاتی وابستتگی کو اجاگر کیا جو دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر موجود حقیقی ذاتی تعلقات کی عکاس ہے۔