کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترقی، سکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رکھنے اور اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے سات ارب دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی منظوری دی۔