Saturday, 06 June 2026, 07:06:06 am
 
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بجلی صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور
June 05, 2026

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی نگراں رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ اگرچہ نجکاری کا مقصد کارکردگی، خدمات کی فراہمی اور مالیاتی پائیداری کو بہتر بنانا ہے تاہم صارفین کے مفادات کے تحفظ، شفافیت یقینی بنانے اور جوابدہی برقرار رکھنے کے لئے مضبوط ضابطہ جاتی نظام اور موثر نگرانی بدستور ناگزیر رہے گی۔

کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ اس عمل کو طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔