وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔