وزیراعظم شہبازشریف نے حزب اختلاف کی کمیٹی کے تحریری مطالبات کے مسودے پر غور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
یہ بات سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے آج (جمرات) اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء عرفان صدیقی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔
مشیر نے کہا کہ اپورزیشن کمیٹی نے اپنے پیش کردہ مسودے میں نومئی اور چھبیس نومبر کے واقعات کی تحقیق کیلئے دو انکوائری کمیشنز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اختلاف کمیٹی کے بڑے مطالبات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک نو مئی کے واقعے کا تعلق ہے ملک کی کئی عدالتوں میں متعدد کیس مختلف مراحل میں زیر التواء ہیں۔