File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہیگی۔آج (منگل) صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد اورمظفرآباد سات ڈگری سینٹی گریڈ لاہور دسکراچی پندرہپشاور آٹھکوئٹہ اورگلگت منفی ایکجبکہ مری صفرڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر، جموں،Leh ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری بھی متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اوراننت ناگ میں صفرڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، Lehمنفی دس، پلوامہ اور شوپیاں منفی ایک جبکہ بارہ مولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔