وزیر داخلہ محسن نقوی نے 31 مارچ تک تمام تحصیلوں میں نادرا دفاتر کے قیام کے ہدف کے حصول کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بھی تین نئے علاقائی مراکز قائم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی دفاتر کے قیام سے دُور دراز علاقوں میں نادرا مراکز کی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے آئی ڈی کارڈ، ایف آر سی، پی او سی اور ''ب'' فارم سمیت تمام خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا موبائل ایپ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔