Wednesday, 05 February 2025, 09:00:11 am
 
مراکش کشتی حادثہ، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
January 16, 2025

صدر مملکت اور وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔