Wednesday, 05 February 2025, 08:58:20 am
 
لاہور میں سموگ کے خاتمے کی حکمت عملی سے متعلق سیمینار کا انعقاد
January 16, 2025

انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ اینوائرنمنٹل انجینئرنگ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے مقامی سطح پر تیارہ کردہ حکمت عملی کے فروغ کے بارے میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے Welthungerhilfe کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا۔

سیمینار میں طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں اور سرکاری حکام سمیت دوسوپچاس سے زائد افراد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر قیصر اقبال نے سرکاری حکام، عوام، محققین اور طلبا سمیت تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

جیوسائنسز کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ساجد راشد احمد نے سموگ کے خاتمے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔