Wednesday, 15 July 2026, 08:35:14 pm
 
پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مقررہ مدت سے قبل 4 ہزار 722 ارب روپے کا قرضہ ادا کر دیا: خرم شہزاد
July 15, 2026

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت سے پہلے تقریباًچار ہزار سات سو بائیس ارب روپے کا قرضہ ادا کر دیا ہے، جو ملک کے مالیاتی انتظام میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا مؤثر مالیاتی پالیسیوںاور بہتر قرض انتظام کی بدولت پاکستان مالی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام کو مستحکم بنانے کے قابل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کے بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر قرض نظم و نسق سے پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔