Wednesday, 15 July 2026, 08:34:39 pm
 
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون بارشوں کے دوران صوبوں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت
July 15, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔

انہوں نے یہ ہدایات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو پیشگی اطلاع کے نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔