Wednesday, 15 July 2026, 08:35:57 pm
 
پاکستان کا مغربی افریقہ اور ساحل کے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ
July 15, 2026

پاکستان نے مغربی افریقہ اور ساحل کے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مغربی افریقہ اور ساحل کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر سے متعلق بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ خطے کو درپیش پیچیدہ سیاسی، سکیورٹی، انسانی اور ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت، علاقائی تعاون اور عالمی برادری کی مسلسل شمولیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کی بھی بھرپور حمایت کی۔