نوجوانوں کی مہارتوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس سال دن کاموضوع ہے"مشترکہ مستقبل کیلئے مہارتیں" جس کے تحت نوجوانوں کیلئے جدید مہارتوں کے پروگرامز کی فوری ضرورت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 جولائی 2014کو نوجوانوں کی مہارتوں کا عالمی دن قرار دیا تھا جس کا مقصدنوجوانوں کوملازمت، معقول روزگار اوراپناکاروبار شروع کرنے کیلئے ہنرمند بنانے کی تذویراتی اہمیت کواجاگرکرناہے۔