نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے یہ یقین دہانی اسلام آباد میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرائی۔
نائب وزیراعظم نے موجودہ چیلنجز سے جلد نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ حکومت کی توانائی کے تحفظ کی حکمت عملی کی اہم ترجیح ہے۔
اجلاس کو سمندر اور خشکی میں جاری تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں، درپیش چیلنجز، گیس کے شعبے میں اصلاحات اور اس کی طویل مدتی ترقی کے لیے کیے گئے جائزے کی تکمیل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔