Wednesday, 15 July 2026, 08:37:28 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان کی جہاز ری سائیکلنگ صنعت میں اہم سنگ میل عبور، آٹھ سال بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دوبارہ کام شروع
July 15, 2026

پاکستان کی جہاز ری سائیکلنگ صنعت نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آٹھ سال کے وقفے کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے، جہاں سات جہاز توڑنے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

اس صنعت کی بحالی میری ٹائم ٹاسک فورس کی اصلاحات اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی جہاز ری سائیکلنگ کے شعبے کو باقاعدہ صنعتی حیثیت دے دی ہے تاکہ اس صنعت کو دوبارہ فعال بنایا جا سکے اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

گڈانی میں جہاز ری سائیکلنگ کے دوبارہ آغاز کو پاکستان کی بحری معیشت، صنعتی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔