پاک،چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹوبی انویسٹمنٹ کانفرنس رواں ماہ کی 17 تاریخ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
اس 2 روزہ ایونٹ کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، وفاقی وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
کانفرنس کا مقصد فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیوٹیکنالوجی میں پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کا فروغ ہے۔