Wednesday, 15 July 2026, 10:36:23 pm
 
وزیر خزانہ کا آبادی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے پالیسی اصلاحات پر زور
July 15, 2026

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسی اصلاحات، ادارہ جاتی تعاون اور طویل مدتی مالی معاونت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات عالمی یومِ آبادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت آبادی سے متعلق اقدامات کے لیے سالانہ تقریباً ساٹھ سے ستر کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے۔