پاکستان اور روس نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور روس کے تجارتی قونصلر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں مواقع موجود ہیں۔
روسی تجارتی قونصلر نے یقین ظاہر کیا کہ ادارہ جاتی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط کرے گاا۔