وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، اراکین قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ریبرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چوہدری عثمان، محمد ادریس اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نواز احمد نے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے عالمی امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کی کامیاب کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو اقوام عالم میں تاریخی عزت ملی اور پاکستان کی کوششوں کی بدولت خطے میں قیام امن ممکن ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔