ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی طرف سے پنجگورمیں قائم جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب مقامی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنا رہا ہے۔
جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی، جدت اورکاروباری مواقع تک بے مثال رسائی فراہم کرتا ہے۔
یہ مرکز 80 جدید کمپیوٹر سسٹمز سے لیس ہے اور اس میں مجموعی طور پر150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔