Thursday, 16 January 2025, 12:54:17 am
 
پاکستان اور مصر کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم
January 15, 2025

پاکستان اور مصر نے مختلف شعبوں خصوصاً سمندری تجارت میں باہمی مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

اس عزم کااظہار پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن اور بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ کے درمیان آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مصری سفیر نے سویز کینال کی تزویراتی اہمیت سمیت اپنی بحری صنعت کے امور نمٹانے میں مصر کے تجربات کو اُجاگر کیا اور پاکستان کے بحری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کرنے کی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر نے مصر کی جانب سے تعاون پرآمادگی کو سراہتے ہوئے اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پراستوار کرنے' بحری تجارت بڑھانے اور بحری معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار مواقع پیدا کرنے کے لئے پاکستان کے وژن کے بارے میں بتایا۔