Wednesday, 15 January 2025, 06:34:01 pm
 
سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ حکومت معاشی بہتری کیلئے رائٹ سائزنگ کررہی ہے
January 15, 2025

آج سینیٹ کو بتایا گیا کہ حکومت اخراجات کو کم کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے رائٹ سائزنگ کا اقدام کر رہی ہے۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ توانائی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ و ثقافت اور فنانس ڈویژن سمیت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی تیسرے مرحلے کی تجویز کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے ایوان کو بتایا کہ آئی ٹی کی صنعت ملک میں فروغ پذیر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں آئی ٹی کی برآمدات میں تینتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔