Wednesday, 15 January 2025, 05:49:59 pm
 
پاکستان اور جبوتی کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
January 15, 2025

پاکستان اور جبوتی نے جبوتی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان اور جبوتی کے سیکرٹری خارجہ محمود علی حسن نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔

دستخط کی تقریب کے بعد فریقین کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس منعقد  ہوا۔

فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین نے مفاہمتی یاداشت کو آنے والے دنوں میں تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جامع اور پائیدار دوطرفہ شراکت داری کی تعمیر کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔