Friday, 14 March 2025, 05:36:32 pm
 
بی جے پی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مذہبی کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے،محبوبہ مفتی
March 14, 2025

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر مذہبی کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی معاشرے کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بی جے پی کی معاشرے کو منقسم کرنے کی سیاست اِسے عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔