Saturday, 13 June 2026, 11:18:16 pm
 
پاکستان اور سعودی عرب کا ایران-امریکہ مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم
June 13, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران ثالثی اور بات چیت کی حمایت میں پاکستان کی موثر اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔

فریقین نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ علاقائی اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔