وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ گئے اور اُن کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے وزیراعظم کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر اور سید آغا رفیع اللّٰہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔