وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے جسے آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کی مضبوط بنیاد رکھے گا۔
انہوں نے مذاکرات کے دوران تعاون پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے حمایت کرنے پر پاکستان کی جانب سے برادر ملکوں کی مخلصانہ تعریف بھی کی۔