Sunday, 13 September 2026, 09:17:43 am
 
پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مذموم سیاسی مقاصد اور مودی کے مفادات آشکار
September 12, 2026

بھارتی صحافی اجے شکلا نے پہلگام فالس فلیگ کے پس پردہ مودی حکومت کے مبینہ سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

اجے شکلا کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کو تقویت دینے کی ناکام اور شرمناک کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بھارتی رہنما بارہا فالس فلیگ کے پس پردہ بھارتی حکومت کے کردار کو سامنے لا چکے ہیں۔

اجے شکلا نے دعوی کیا کہ مودی حکومت نے امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور زمینوں پر قبضے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ واگیلا بھی گجرات میں قتل عام کو مودی سرکار کی سازش قرار دے چکے ہیں۔

اجے شکلا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو منظم سازش اور ڈرامہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ناقدین مودی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو رد کرچکے ہیں۔

بھارتی سیکیورٹی امور کے ماہر ڈاکٹر اجے ساہنی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا۔

سابق گورنر مقبوضہ جموں و کشمیر ستیا پال ملک نے کہا تھا کہ مودی کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

بھارتی سابق رکن اسمبلی وجے تیواری بھی پہلگام میں حملے کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ڈال چکے ہیں۔

بھارتی گلوکار نیہا سنگھ راٹھور نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام دہشت گرد حملے آخر بی جے پی حکومت میں ہی کیوں ہوتے ہیں، جبکہ پہلگام حملے کے فورا بعد پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔

بھارتی عوام پہلے ہی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی کے مبینہ سازشی ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکے ہیں۔