سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان اب سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے پر اتر آیا ہے۔
شرپسند تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے عام بلوچ شہری، مزدور اور تاجر براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔
تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہیں۔
بیرونی آقاں کی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے تخریبی پروپیگنڈے کو بلوچستان کے باشعور عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں۔
فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ شرپسند تنظیم نوجوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کر دیتی ہے۔
فتنہ الہندوستان کے حملوں میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین نے شرپسند تنظیم کو بلوچستان کی معاشی ترقی کا دشمن قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق بھارتی ایما پر فتنہ الہندوستان کے انتشار انگیز پروپیگنڈے کا مقصد بلوچستان میں منفی بیانیے کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔
بلوچستان میں امن دشمن دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے عوامی حقوق کے نام نہاد دعووں کی مکروہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔