Sunday, 13 September 2026, 09:20:56 am
 
افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل،عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
September 12, 2026

افغان طالبان رجیم کے عدالتی نظام میں سفارش، بدعنوانی اور شفافیت کے فقدان پر شدید تحفظات سامنے آئے ہیں۔

افغان جریدے ہشت صبح نے طالبان کے نام نہاد عدالتی نظام میں انصاف کے قتل اور شفافیت کے خاتمے کا پردہ چاک کردیا ہے۔

جریدے کے مطابق عدالتوں میں مقدمات کے اندراج، سماعتوں اور فیصلوں میں طویل تاخیر سے سائلین تھک کر مقدمات سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔

ہشت صبح کے مطابق طالبان کی خودساختہ عدالتوں کے طریقہ کار، سائلین سے برتا، جانبداری اور بدعنوانی پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

جریدے کے مطابق طالبان ججز رقوم کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں جبکہ ججز کے خلاف شکایت کا کوئی موثر نظام بھی موجود نہیں۔

ہشت صبح کے مطابق طالبان کے عدالتی نظام میں عدم شفافیت نے خواتین اور اقلیتوں سمیت عام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی مشکل بنادی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق طالبان کے عدالتی نظام میں واضح قانونی ڈھانچے اور شفافیت کا فقدان انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ واضح قوانین، آزاد نگرانی اورموثر احتساب کے بغیر طالبان کے عدالتی نظام میں شفاف اور حقیقی انصاف ممکن نہیں۔