Friday, 11 September 2026, 03:45:41 pm
 
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید، متعدد زخمی
September 11, 2026

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تہتر ہزار چھ سو ستر ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ چوہتر ہزار چھ سو ساٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔