Thursday, 10 September 2026, 03:41:15 pm
 
دنیا بھر میں انتہا پسند بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب
September 10, 2026

اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے۔ 

بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق موہن بھاگوت کے متنازعہ دورۂ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیا۔ 

برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ نے رپورٹ کیا کہ آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیا۔ 

بھارتی جریدہ اسکرول ان کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے واضح طور پر آرایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کو مسترد کر دیا۔ 

مظاہرین نے ہندو قوم پرست تنظیم کے نظریے پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے گجرات میں 2002 کے قتلِ عام کو فراموش نہ کرنے اور فاشزم کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ 

اس سے قبل امریکی کمیشن نے بھی آرایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی پر زور دیا تھا۔ کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کی موجودگی کو سماجی بدامنی کا باعث قرار دیا۔ 

تفرقہ پسند آر ایس ایس کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی نے انتہا پسند تنظیم اور مودی کا فاشسٹ چہرہ عیاں کر دیا ہے۔