Sunday, 13 September 2026, 09:21:21 am
 
انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی عالمی سطح پر رسوائی، مودی کا ہندوتوا بیانیہ شدید تنقید کی زد میں
September 12, 2026

فرانس میں انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کے خواتین سے امتیازی سلوک پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوتوا بیانیے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق فرانس میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے خواتین مخالف اقدامات نے مودی کے شائننگ انڈیا کے دعوں کا پول کھول دیا ہے۔

دی وائر کے مطابق خواتین مخالف گروہ سے مودی کی قریبی وابستگی نے ہندوتوا کا حقیقی چہرہ دنیا بھر میں عیاں کردیا ہے۔

فرانسیسی جریدے لی فگارو کے مطابق انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی جانب سے پیش آنے والا واقعہ فرانس کے مساوات اور عدم تفریق کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دی وائر کے مطابق شرپسند ہندو تنظیم بی اے پی ایس کے اقدام نے بھارت کی تنگ نظری کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

بھارتی مصنفہ سریموئی پیو کنڈو کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر خواتین مخالف، متعصب اور تنگ نظر معاشرے کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔

خواتین سے متعلق متنازع رویے پر عالمی تنقید نے بھارت کے صنفی مساوات کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔